پٹرول تین دن کیلئے 3روپے 93پیسے لٹر سستا
نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے مقرر، ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار
اسلام آباد(نامہ نگار،دنیا نیوز)حکومت نے اگلے تین دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔جمعہ کو وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 3 روپے 93 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے لٹر مقرر کر دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ۔ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 17 اکتوبر تا 19 اکتوبر کیلئے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments