باعزت روزگار ، سماجی تحفظ سے غربت میں کمی ممکن:صدر / وزیراعظم

باعزت روزگار ، سماجی تحفظ سے غربت میں کمی ممکن:صدر / وزیراعظم

نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار، کاروبار ، معاشی مواقع ہی غربت کے خاتمے کی ضمانت ایسا پاکستان تعمیر کرنا ہوگا ،جہاں ہر شہری کو باوقار زندگی کے مواقع میسر آئیں :پیغامات

 اسلام آباد (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں غربت میں کمی، سماجی تحفظ کے فروغ، باعزت روزگار اور بنیادی سہولیات تک منصفانہ رسائی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ، صدر مملکت نے تعلیم، صحت، صاف پانی اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار، کاروبار اور معاشی مواقع ہی غربت کے خاتمے کے ضامن ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایک ایسا پاکستان تعمیر کیا جائے جہاں ہر شہری کو باوقار زندگی اور ترقی کے مساوی مواقع میسر ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...