سانحہ کارساز کے شہدا کو خراجِ عقیدت
کراچی (اے پی پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔۔۔
جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر دہشت گردی کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کی گئی تاہم ان کے استقبال کے لیے آنے والے جیالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنی قائد کی حفاظت کی اور جمہوریت و عوام کے حقِ حکمرانی سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا بے مثال عملی ثبوت دیا۔ ہفتہ کومیڈیا جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا سانحہ کارساز کے شہدا کا لہو گواہی دیتا ہے کہ دہشت گردی،انتہاپسندی اور تشدد جمہوریت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments