جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوری کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلسِ شوری کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس میں حکومت کے مبینہ ماورائے آئین اقدامات کے خلاف جاری تحریک کو مزید موثر بنانے کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل زیر غور آئے گا، اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو مضبوط بنانے اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے سیاسی فیصلے کئے جائیں گے۔ ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ عوامی حقوق، مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر اہم قومی معاملات پر جماعت کی جاری تحریک کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments