سائبر کرائم شکایات کیلئے 15 سروس این سی سی آئی اے سے منسلک

سائبر کرائم شکایات کیلئے 15 سروس این سی سی آئی اے سے منسلک

شہری سائبر جرائم کی شکایات درج کراسکیں گے ، کارروائی این سی سی آئی اے کریگی ،ڈی جی اسلام آباد سرکل نے آن لائن فراڈ کا شکار خاتون کے 82ہزار روپے واپس دلوادیئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں کو سائبر کرائم کی شکایات درج کرانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف صوبوں اور بڑے شہروں میں پولیس ایمرجنسی 15 کے کال سسٹمز کو این سی سی آئی اے سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت ایمرجنسی سروس کو موصول ہونے والی سائبر کرائم سے متعلق شکایات کارروائی کے لیے این سی سی آئی اے کو بھجوائی جا سکیں گی۔ اس انتظام کا مقصد پولیس ایمرجنسی سروسز اور سائبر کرائم کی تحقیقات کرنے والے ادارے کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانا اور شکایات کے اندراج کا عمل آسان بنانا ہے ۔ شہری موجودہ ایمرجنسی کال سروسز کے ذریعے سائبر جرائم کی اطلاع دے سکیں گے ۔دوسری جانب این سی سی آئی اے اسلام آباد سرکل نے آن لائن فراڈ کا شکار ہونے والی ایک خاتون کی 82 ہزار روپے کی رقم واپس دلوا دی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...