مسائل حل کرنے تک نیا نظام چلے گا:مشیر اطلاعات پختونخوا
عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی میں کسی قبائلی کو نقل مکانی پر مجبور نہیں کرینگے بیروزگار نوجوان بڑی تعداد میں طالبان کے ہاتھ چڑھ جا تے تھے :محمود جان بابر
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کیلئے مجوزہ ترقیاتی سیکرٹریٹ کے مشیر اطلاعات محمود جان بابر نے کہا کہ عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے صرف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ہوں گے اور کسی قبائلی کو نقل مکانی پر مجبور نہیں کیا جائے گا،جب تک لوگوں کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوتے، یہ نظام چلتا رہے گا۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا مجوزہ کونسل کی تشکیل مکمل ہو گئی، توقع ہے وزیراعظم شہباز شریف پیر کو دورہ پشاور کے دوران کونسل کے ممبران سے ملاقات میں اعلان کریں گے،یہ نیا نظام یعنی سیکرٹریٹ مستقل بنیاد پر قائم کیا جا رہا ہے جسے وزیراعظم براہ راست خود دیکھیں گے ،سکیورٹی امور پاک فوج، فرنٹیئر کور اور پولیس مل کر دیکھے گی جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سیکرٹریٹ کرے گا۔ ماضی میں ان علاقوں کے نوجوانوں کی بڑی تعداد عسکریت پسندوں کے ہاتھوں استعمال ہو ئی ، وہ طالبان کے ہاتھ چڑھ جاتے تھے جو انہیں چند پیسوں کے علاوہ ہاتھ میں بندوق دیتے رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments