سانحہ سکول پشاور : متاثرین میں ایک کروڑ 90 لاکھ کے چیک تقسیم
سکول کی چھت گرنے سے 32 بچے ،2 ٹیچرز جاں بحق،40 بچے زخمی ہو ئے تھے
پشاور (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر سانحہ پشاور کے متاثرہ خاندانوں میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے ۔پشاور کے علاقے دیر کالونی میں 15اکتوبر کو ایک نجی سکول کی چھت گرنے کے نتیجے میں 32بچے ،2 خواتین ٹیچرز جاں بحق اور 40 سے زائد بچے زخمی ہو گئے تھے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے سانحہ میں شہید بچوں کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثنائاللہ خان نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور سانحے میں بچوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ زخمی بچوں کے کوائف کی حتمی فہرست تیار کر رہی ہے ۔ کوائف کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد زخمی بچوں کو بھی 24 گھنٹوں کے اندر امدادی رقم فراہم کر دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments