25 نومبر کو پاکستان کا پہلا خلا باز خلا میں جائیگا : احسن اقبال

 25 نومبر کو پاکستان کا پہلا خلا باز  خلا میں جائیگا : احسن اقبال

لاہور، نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک ،خبر نگار) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ نومبر کو پاکستان کا پہلا خلا باز خلامیں جائے گا،پاکستان کے خلا بازوں کے خلائی سفر میں دوست ملک چین تعاون کر رہا ہے۔۔۔

پاکستانی خلا باز چین کے خلائی مرکز میں جائے گا، چین کے تعاون سے پاکستان خلائی تحقیق کے میدان میں نئی بلندیوں کو چھوئے گا، 2035 تک چاند پر لینڈنگ کا ہدف حاصل کرنا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ورلڈ سپیس ویک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کا نظام بھی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے جڑا ہوا ہے ، اب چاند سے آگے مریخ پر انسانی بستیاں آباد کرنے کی بات ہو رہی ہے ، 15 سال پہلے اعلیٰ تعلیم سے محروم دھرتی کے نوجوان آج ملک بھر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں،یونیورسٹی آف نارووال میں پاکستان کا پہلا سپیس میوزیم قائم کریں گے ۔دریں اثنا وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جلد ملک میں معاشی استحکام آئے گا اور صنعت کاروں کے لیے مزید آسانیاں کریں گے ، پاکستان کے لیے 100 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے ۔وفاقی وزیر نے ایکسپو سنٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایگا ٹیکس پاکستان کی ٹیکسٹائل و گارمنٹس مشنیری کی نمائش میں 30ممالک سے لوگ یہاں پر شریک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...