کرپشن کیس:اپیل پر سماعت ملتوی

 کرپشن کیس:اپیل پر سماعت ملتوی

لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے دلائل کے لیے مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کر لیااور سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ سنگل بینچ نے گجرات میں سڑک کی تعمیر کے دوران مبینہ کرپشن کے مقدمے میں پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیدیا تھا جس کے خلاف یہ اپیل دائر کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...