ٹھیکیدار نے گاڑی تلے کچل کر مزدور لڑکے کو قتل کردیا
وسیم کام چھوڑ کر جا رہا تھا، ٹھیکیدار توقیر نے پیچھا کر کے گاڑی اوپر چڑھا دی واقعہ ڈی ایچ اے میں پیش آیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ملزم گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے رائل آرچرڈ میں ٹھیکیدار نے گاڑی تلے کچل کر مزدور لڑکے کو قتل کردیا۔ پولیس نے نامزد ملزم توقیر نذیر کو گرفتار کرکے مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کرلیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت وسیم عباس ولد انصر عباس، سکنہ مظفرگڑھ، کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق وسیم عباس ٹھیکیدار توقیر نذیر کے پاس الیکٹریشن کا کام کررہا تھا اور تین روز سے کام پر مامور تھا۔ کام چھوڑ کر جانے پر ٹھیکیدار نے پہلے پیدل اور بعدازاں امجد علی کے ہمراہ گاڑی میں اس کا تعاقب کیا اور رائل آرچرڈ بلاک بی، گلی نمبر 10 میں گاڑی نوجوان پر چڑھا دی، جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں وسیم کو بھاگتے جبکہ گاڑی کو اس کی جانب آتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ پولیس نے لاش نشتر ہسپتال منتقل کردی، جبکہ واقعہ کے دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments