سپریم کورٹ:غیر قانونی گردہ پیوندکاری کے دو ملزموں کی ضمانت منظور
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کے مقدمے میں ڈاکٹر سمیت دو ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔۔۔
جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی اور ملزمان کو دو، دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ تفتیشی ریکارڈ کے مطابق ہسپتال میں چھاپے کے دوران ڈونر وسیم اکرم کی غیر قانونی گردہ پیوندکاری کا آپریشن جاری تھا اور یورولوجسٹ ڈاکٹر نادر اور کڈنی ٹرانسپلانٹ پروگرام کے کوآرڈینیٹر عدیل کو موقع پر گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments