پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف درخواست کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو اس نوعیت کی درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ملک وقار حیدر اعوان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انتخابی نشان واپس لینا درحقیقت سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر کرنے اور عملی طور پر غیر مؤثر بنانے کے مترادف ہے ۔ آئین کے تحت شہریوں کو انجمن سازی اور سیاسی جماعت بنانے کا بنیادی حق حاصل ہے ، جبکہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی صرف مخصوص اور محدود آئینی بنیادوں پر ہی لگائی جا سکتی ہے ۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ‘بلا ’ واپس دینے کا حکم جاری کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments