پاک افغان کشیدگی خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ:روسی سفیر

پاک افغان کشیدگی خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ:روسی سفیر

افغانستان سے دہشت گرد عناصر کی پاکستان میں داخلے کی اطلاعات ہیں کشیدگی میں کمی لانے کیلئے روس دونوں کی مددکیلئے تیار:دنیانیوزسے گفتگو

اسلام آباد (سید ظفر ہاشمی)پاکستان میں تعینات روس کے سفیر البرٹ خورو نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی صورتِ حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی ہمارے لیے باعثِ تشویش ہے ، جس کے منفی اثرات صرف ان دونوں ممالک تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے کی صورتِ حال کو متاثر کر نے کا باعث ہیں،روس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے ، دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا افغانستان سے دہشت گرد عناصر کی پاکستان میں داخلے کی اطلاعات ہیں، خصوصاً خیبر پختونخوا میں ایسے واقعات کی اطلاعات زیادہ ہیں ۔ انہوں نے کہاپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے منفی اثرات صرف دونوں ممالک تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔روسی سفیر نے واضح کیا کہ ان کا ملک پاکستان اور افغانستان، دونوں کی مدد کے لیے تیار ہے تاکہ باہمی کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور مسائل کا حل مذاکرات اور پُرامن ذرائع سے تلاش کیا جا سکے ۔روسی سفیر کے مطابق دہشت گردی ان اہم معاملات میں شامل ہے جن پر پاکستان اور روس کے مؤقف میں یکسانیت پائی جاتی ہے ۔ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے انسدادِ دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...