پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم شاہ گرفتار ، انتقامی فہرستیں بہت پہلے سے تیار تھیں ، مینا خان آفریدی

پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا  نسیم شاہ گرفتار ، انتقامی فہرستیں بہت پہلے سے تیار تھیں ، مینا خان آفریدی

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو پولیس نے بنوں سے گرفتار کرلیا،انہیں گرفتار کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔۔۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس والے انہیں گرفتار کرکے لے جارہے ہیں اس دوران مولانا نسیم شاہ نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ زبردستی کی اور گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ،اس موقع پر رینجرز اہلکار بھی موجود تھے ،ادھر پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی نے کہاہے حکومت ختم ہوتے ہی تحریک انصاف کے رہنمائوں کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیزی بتاتی ہے کہ انتقامی فہرستیں بہت پہلے تیار کی جا چکی تھیں ،ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا واضح ہے کہ یہ گورنر راج دہشتگردی کچلنے کے لیے نہیں، تحریک انصاف سے عوامی مینڈیٹ چھیننے کے لیے تھا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...