دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے 10جدید بکتر بند گاڑیاں پشاور پولیس کے حوالے

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے 10جدید بکتر  بند گاڑیاں پشاور پولیس کے حوالے

پشاور (دنیا نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے جدید بکتر بند گاڑیاں حساس علاقوں میں آپریشنل فورس کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔۔۔

 10 بلٹ پروف اے پی سیز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیلئے اہم مقامات پر موجود رہیں گی۔سینئر پولیس آفیسر کے مطابق پشاور کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی بکتر بند گاڑیاں ضرورت پڑنے پر بھجوا سکتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیاں گورنر خیبرپختونخوا کو دی تھیں تاکہ دہشتگردی کیخلاف موثر اقدامات کیے جا سکیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...