پی ٹی آئی سرگرمیاں سوشل میڈیا تک محدود
پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا کی مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور نے کہا ہے گزشتہ ماہ پیش آنے والے حالات سب کے سامنے ہیں، صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث اقدامات کرنا پڑے۔۔۔
حکومت اب پراپیگنڈے کے بجائے سچائی اور عملی اقدامات پر توجہ دے گی، جبکہ ملک کی سالمیت اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ لانگ مارچ کو اشتعال انگیزی کی طرف لے جایا گیا۔پی ٹی آئی کی سرگرمیاں اب سوشل میڈیا تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں اور اس کے بعض سوشل میڈیا پیجز بیرون ملک سے چلائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments