بلوچستان:60ہزار آپریشن 1100 دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے :وزیرداخلہ

بلوچستان:60ہزار آپریشن 1100  دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے :وزیرداخلہ

کوئٹہ (سٹی رپورٹر،سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شاہد رند اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ۔۔۔

 بلوچستان حکومت نے گزشتہ دو برسوں میں دہشت گردی کے خلاف 18 نئے قوانین منظور اور 17 ادارے و شعبے قائم کیے ، جبکہ ان اقدامات پر 14 ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے ۔ منگل کو سکندر آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شفقات نے بتایا کہ صوبے میں 60 ہزار سے زائد سکیورٹی آپریشنز کے دوران تقریباً 1100 دہشت گرد ہلاک اور 450 گرفتار کیے گئے ۔ ان کارروائیوں میں رواں سال 101 پولیس اہلکار اور سکیورٹی فورسز کے 551 اہلکار شہید ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ 90 افراد کو ڈٹینشن سینٹر میں رکھا گیا ہے ، جبکہ تقریباً 500 مقدمات عدالتوں میں بھیجے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...