کنیئرڈ کالج آمد پر طالبات نے وزیراعلیٰ کا جوش وخروش سے استقبال کیا،مریم نوازنے میڈل پہنائے ڈگریاں عطا کیں،گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی سپیشل طالبہ کیساتھ اظہار شفقت
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کنیئرڈ کالج آمد پر طالبات نے جوش وخروش سے ان کا استقبال کیا ، کنیئرڈ کالج کے روایتی ترانے کے ساتھ پرچم بردار طالبات کی آمد سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔۔۔
چیئرمین بورڈ آف گورنر بشپ الیگزینڈر جان ملک نے خطاب میں وزیر اعلیٰ کو خواتین کیلئے رول ماڈل قرار دیا،خواتین بالخصوص طالبات کیلئے ان کے اقدامات کو سراہا۔پرنسپل کنیئرڈ کالج ارم انجم نے وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کیا،مریم نواز نے بی ایس اور ایم فل کی پوزیشن ہولڈر طالبات کو گولڈ میڈل پہنائے اور ڈگریاں عطا کیں،گولڈ میڈل حاصل کرنے والی سپیشل طالبہ سے اظہار شفقت کیا تو پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا،شاندار تدریسی اور تحقیقی خدمات سر انجام دینے پر اساتذہ کرام کو بھی ایوارڈ پیش کئے ،میڈیا سٹڈیزکی طالبہ شمائل کو منگت رائے میڈل،کیمسٹری کی طالبہ طیبہ اختر کو میر فیلبس میڈل اورفائن آرٹس کی طالبہ شیزہ علی رخسانہ ڈیورڈ میڈل،فزکس کی طالبہ حفضہ رحمان کو بوسویل میڈل دیاگیا۔سائیکالوجی کی فاطمہ اعجاز کو اسماء جمیل میڈل،میڈیا سٹڈیز کی مناہل اظہر کو لیلہ نجم الدین میڈل،سپورٹس کی خدیجہ عاصم کو آؤٹ سٹینڈنگ میڈل،لا ء کی عائشہ خان کو عاصمہ جہانگیر میڈل،ایجوکیشن کی آئینہ رحمان کو فرسٹ پوزیشن میڈل دیاگیا۔وزیراعلیٰ نے سوشل سائنسز کیلئے فضا نواز،انوائرمنٹل سائنس کیلئے رابعہ ساجد،فوڈ سائنس کی طالبہ مناہل عبداللہ،ماہین گل کو گولڈ میڈل دیا ۔ایم فل لائیو سائنسز کا میڈل فرحین ناصر،ایم فل میتھ اینڈ فزیکل سائنسز کا میڈل ملائکہ طارق،آرٹس کا مریم طارق،سوشل سائنسز کا اقرہ وردہ یاسین کومیڈل دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments