کوئٹہ :بم دھما کا ، گاڑی تباہ ، 5پولیس اہلکار زخمی
پل کے نیچے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا ، گاڑی سوار اہلکار زخمی ، ہسپتال منتقل
کوئٹہ (نمائندہ دنیا) کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں پل کے نیچے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ، جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کی جانب سے پل کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے قریب سے گزرنے والی پولیس گاڑی میں سوار اہلکار ہدایت اللہ، عبدالغفار اور دلاور خان سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments