میر رضا کیس:وزیراعلیٰ کی کمیشن سفارشات پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میر رضا کیس کے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے میر رضا کیس کے ارکان ناصر شاہ، ضیا الحسن لنجار، سعید غنی اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو نے ملاقات کی۔ رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت ہوا، جس میں کمیشن کی سفارشات اور ان پر عمل درآمد کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، وزیر محنت سعید غنی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد اقبال میمن نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمیشن رپورٹ کے نتائج پر غور اور سفارشات پر عمل درآمد سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔ وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات جلد از جلد وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments