ویکسین خریداری بے ضابطگی کیس، 3ملزمان کا ریمانڈ

ویکسین خریداری  بے ضابطگی کیس، 3ملزمان کا ریمانڈ

سروے ، بولیوں کے تقابلی جائزہ کے بغیر واحد بولی دہندہ کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا:حکام چینی شہری اغوا کیس میں 4ملزمان کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست خارج

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ویکسین خریداری میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور قومی خزانے کو 2.445 ارب روپے نقصان پہنچانے کے کیس میں تین ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ بی ایچ ایس پی کے ڈائریکٹر عابد حسین شاہ، پردیپ کمار اور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ پر ویکسین خریداری کے پانچ سالہ ٹھیکے میں سنگین مالی بے ضابطگیوں اور من پسند کمپنی کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے ۔ تفتیشی حکام کے مطابق مارکیٹ سروے اور بولیوں کا تقابلی جائزہ لیے بغیر واحد بولی دہندہ کمپنی میڈیسنز فارما کنیکٹ کو ٹھیکہ دیا گیا، ادھر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 10 سے 4 چینی شہریوں کے اغوا کیس میں گرفتار 4 ملزمان کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کا حکم سنا دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...