پختونخوا :جدید مائننگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے چینی کمپنی سے معاہدہ

  پختونخوا :جدید مائننگ  ٹیکنالوجی متعارف کرانے  کے لئے چینی کمپنی سے معاہدہ

پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا میں جدید مائننگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے چینی کمپنی کیساتھ معاہدہ طے پاگیا۔ محکمہ صنعت و حرفت خیبر پختونخوا نے ایک اور بین الاقوامی مفاہمت پر دستخط کر دیئے ہیں۔۔

، صوبے میں جدید مائننگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے ایک چینی کمپنی اور مقامی ادارے کے درمیان معاہدہ طے پایا جس پر دستخط رکن مشاورتی کونسل برائے صنعت و تجارت ڈاکٹر محمد ارشاد کی موجودگی میں کئے گئے ، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خیبر پختونخوا انویسٹمنٹ بورڈ اور اسمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکام نے بھی شرکت کی۔ حکام کے مطابق جدید مائننگ ٹیکنالوجی متعارف ہونے سے کان کنی کے اخراجات کم کرنے اور حفاظتی و ماحولیاتی معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر محمد ارشاد نے اس موقع پر کہا کہ معدنیات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ، اس سلسلے میں خیبر پختونخوا میں جدید مائننگ ٹیکنالوجی کی مقامی تیاری کیلئے پیداواری یونٹ کے قیام کی تجویز بھی زیر غور لائی گئی ہے ،ٹیکنالوجی کی منتقلی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی فنی مہارتوں کو فروغ ملے گا۔ معاہدے سے صوبے میں جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور معدنیات کے شعبے میں ترقی کیلئے تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔ ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ صوبے میں جدید مائننگ ٹیکنالوجی کے فروغ اور معدنیات کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...