نرسنگ سکول و کالجز کے ڈگری پروگرام کی فیس میں اضافہ
ڈگری پروگرام 5لاکھ ، ڈپلومہ ڈیڑھ لاکھ،پروسیسنگ فیس 2لاکھ روپے مقرر سکول و کالجز کے معائنہ کی فیس 5لاکھ ،رجسٹریشن فیس 3لاکھ روپے کردی گئی
اسلام آباد (ایس ایم زمان )پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے نرسنگ سکول و کالجز کی رجسٹریشن اور ڈگری پروگرام منظوری کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے ، پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل احکامات کے مطابق نرسنگ سکول و کالج اور ڈگری و ڈپلومہ کی منظوری کیدرخواست پروسیسنگ فیس دو لاکھ روپے ، نئی ڈگری کی منظوری کے لیے فی ڈگری پروگرام فیس پانچ لاکھ روپے اور فی ڈپلومہ پروگرام ڈیڑھ لاکھ روپے فیس مقرر کی گئی ہے ، نرسنگ سکول و کالجز کے معائنہ کی فیس پانچ لاکھ روپے اور رجسٹریشن کی فیس تین لاکھ روپے کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments