بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 3دہشتگرد ہلاک
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملہ ناکام، 3دہشتگرد مارے گئے ہوٹل میں 4دہشتگردوں کو گھیرلیا،واشک میں 1دہشتگردہلاک ،دوسرا زخمی
کوئٹہ،گوادر(کرائم رپورٹر،دنیا نیوز)بلوچستان کے علاقے گوادر میں سکیورٹی فورسز نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا، جبکہ مزید 3 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں دہشت گردوں کی موجودگی پر ایک اور آپریشن بھی جاری ہے ، جہاں 4 دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے محاصرے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق گوادر کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)خود آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔دریں اثنا آپریشن 'ردِ فتنہ 3' کے دوران سکیورٹی فورسز کے عملے نے بلوچستان کے علاقے واشک میں سینیٹائز آپریشن کے دوران 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ جس کی تلاش کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments