احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے کا رابطہ پٹرولیم لیوی پر مذاکرات آج ہونگے

 احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے کا رابطہ   پٹرولیم لیوی پر مذاکرات آج ہونگے

اسلا م آباد ( اپنے رپورٹرسے )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال نے رابطہ کیا اور طے پایا کہ پٹرولیم لیوی پر جماعت اسلامی اور۔۔

حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات آج جمعہ کو ہوں گے ۔ لیاقت بلوچ نے اس ضمن میں جماعت اسلامی کی کمیٹی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں طلب کرلیا ،دونوں اطراف کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس منگل اور بدھ کو طے پایا تھا لیکن حکومت کی ہنگامی مصروفیات کی وجہ سے اب یہ اجلاس 23 اکتوبرکو پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات کا شیڈول طے کیا جائے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 23 اکتوبر کو پورے ملک کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر پٹرولیم لیوی بھتہ کے خاتمہ کے لئے پُرامن احتجاج ہوگا ، جماعت اسلامی کا فیصلہ ہے کہ پُرامن احتجاج بھی جارہے گا ،حکومت سے مذاکرات بھی جاری رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...