یومِ فتح مظفرآباد ،کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد تازہ
22 اکتوبر کومظفرآباد میں ڈوگرہ راج کے خلاف فیصلہ کن پیش قدمی کا آغاز ہوا پٹیالہ اور ڈوگرہ فورسز کے مظالم کیخلاف قبائلی لشکر کشمیریوں کی مدد کیلئے پہنچا
مظفرآباد(دنیا نیوز )22اکتوبر یومِ فتحِ مظفرآباد جمعرات کو منایا گیا ، جو ڈوگرہ راج کیخلاف کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کا یادگار دن ،22اکتوبر 1947کو مظفرآباد میں ڈوگرہ راج کے خلاف فیصلہ کن پیش قدمی کا آغاز ہوا، جب پٹیالہ اور ڈوگرہ فورسز کے مظالم کے خلاف قبائلی لشکر کشمیریوں کی مدد کیلئے مظفرآباد کی جانب بڑھا ،خورشید انور کی قیادت میں 22 اکتوبر 1947 کو تاریخی معرکے کا آغاز ہوا، اس دوران ڈوگرہ فوج کی دفاعی پوزیشنیں ٹوٹ گئیں۔مظفرآباد اور ڈومیل کے اہم مقامات پر کنٹرول کی وجہ سے اوڑی، بارہمولہ اور سرینگر کی جانب پیش قدمی کی راہ ہموار ہوئی، قبائلی لشکروں اور مقامی کشمیریوں کی مشترکہ جدوجہد ڈوگرہ راج کے خلاف مزاحمت کی اہم علامت بن گئی،فتحِ مظفرآباد کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی تاریخی داستان کا اہم باب ہے ،یہ دن ڈوگرہ راج کے خلاف شروع ہونے والی فیصلہ کن پیش قدمی اور قبائلی لشکروں و مقامی کشمیریوں کی مشترکہ جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments