بلدیاتی الیکشن کرانا حکومت کی آئینی ذمہ داری :چیف الیکشن کمشنر
آئین کے تحت بلدیاتی اداروں کا قیام لازمی :جماعت اسلامی کے وفد سے گفتگو اسلام آبادمیں باربارالیکشن ملتوی ،عوام کو حق سے محروم رکھاجارہا:لیاقت بلوچ
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وفد کے ہمراہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، ملاقات میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، نائب امیرجماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا شامل تھے ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ زیر بحث آیا ہے ،لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد میں بار بار بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر کے ملتوی کیا جاتا ہے ، اسلام آباد کے عوام کو ان کے بنیادی جمہوری حق سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے تسلیم کیا کہ انتخابات حکومتوں کی جانب سے بار بار انتخابی ایکٹ میں ترامیم لانے کی وجہ سے ملتوی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے ، آئین پاکستان کے تحت بلدیاتی اداروں کا قیام لازمی ہے ،لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات نہ کراکے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments