ملکی مفاد میں وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے ملنے پرتیار:طارق فضل

ملکی مفاد میں وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے ملنے پرتیار:طارق فضل

مذاکرات میں چار بار مسودہ فائنل ، چوتھے ڈرافٹ پر کہا گیا آفریدی راضی نہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ترجمان اپوزیشن اتحاد آج اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات پر بات کر رہے تھے ، اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی ملاقات میں جگہ سے زیادہ ایجنڈا اہم ہے ۔  اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ ملکی مفاد اور آئینی تقاضوں کی تکمیل کیلئے وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کو تیار ہیں۔ طارق فضل نے کہا کہ چار دفعہ جو مسودہ فائنل ہوا اس کی منظوری وہ سہیل آفریدی سے لیتے رہے ، چوتھے ڈرافٹ پر انہوں نے معذرت کرلی کہ سہیل آفریدی راضی نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...