مہینوں نہیں ،ہفتوں میں دہشتگردوں کا صفایا کرینگے :رانا ثنا اللہ

مہینوں نہیں ،ہفتوں میں دہشتگردوں کا صفایا کرینگے :رانا ثنا اللہ

دہشتگردوں کو پلنے نہیں دیا جائے گا ، پرفیکٹ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں سہیل آفریدی کی حکومت لوگوں کو آپریشن کیخلاف اکساتی تھی:ٹی وی کیساتھ گفتگو

 لاہور (نیوز ایجنسیاں )مشیر وزیراعظم راناثنا اللہ نے ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت نے موجودہ صورتحال سے متعلق اپیکس کمیٹی کو اعتماد میں لیا، عسکری قیادت نے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کا عزم کیا۔ مہینوں نہیں،ہفتوں کے اندر دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے گا، ہمارے پرفیکٹ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں۔ 12متاثرہ اضلاع میں 201تشکیلیں موجود ہیں، 12اضلاع کی آبادی میں یہ تشکیلیں موجود ہیں۔ جن آبادیوں میں دہشتگردہیں، وہاں آبادی سے انہیں نکالنے میں مدد کاکہا، آپشن دیا گیا کہ پھر آپریشن کر کے دہشتگردوں کا صفایا کر دیا جائے ، آبادیوں کو کہا گیا کہ دونوں آپشن نہیں تو پھر ہمیں موقع دیں، دہشتگردوں کو وہاں پلنے نہیں دیا جائے گا۔لوگوں کو سمجھا رہے ہیں،وہ تعاون پر آمادہ بھی ہوتے ہیں، سہیل آفریدی کی حکومت لوگوں کو آپریشن کیخلاف اکساتی تھی، فیلڈمارشل نے بڑی خوبصورت بات کی، فیلڈمارشل نے بتایا ان کی ٹوٹل تعداد یہ ہے ، فیلڈمارشل نے کہایہ وہاں بھتہ لے سکتے ہیں،لوگ یرغمال بنا سکتے ہیں، یہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں،منشیات کا کاروبار تو کر سکتے ہیں ، اتنے لوگ مسلح افواج ، سکیورٹی ایجنسیوں کو شکست نہیں دے سکتے ، دہشتگردی کے ساتھ پوری قوم نے لڑنا ہے ۔ 3آپشن وہاں کے لوگوں کے پاس ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی منظوری ہے ، ہروہ جگہ جو دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے اسے ختم کیا جائے گا، پاکستان یا افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کوختم کیاجائے گا، ہرعلاقے میں لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کا آپشن دیا جائے گا،سکیورٹی ایجنسیزآمادہ کررہی ہیں کہ انہیں آپ نکال دیں، یا ہمیں نکالنے دیں۔ علی ظفر نے ہمیشہ مناسب قانونی اور آئینی دائرے میں بات کی ہے ، علی ظفر معاملے میں اپنا کردار ادا کریں، اسحاق ڈار نے مولانافضل الرحمن سے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی بات کی، وزیراعظم نے مولانا سے دوٹوک کہا کہ پہلے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون، لانگ مارچ کال آف کرنے کی بات کریں، وزیراعظم نے کہا کہ اس کے بعد پھر باقی چیزوں پر ہم ان کے ساتھ بیٹھ جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...