مزنگ میں سکوٹی سوار لڑکی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

مزنگ میں سکوٹی سوار لڑکی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

تشدد سے لڑکی کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ، چہرے پر زخم،85ہزار کا لیپ ٹاپ ٹوٹ گیا ملزم غلام مصطفی چنیوٹ کا رہائشی، خواتین ،بچے وزیر اعلیٰ کی ریڈلائن ہیں:عظمی بخاری

لاہور(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے علاقے مزنگ میں سکوٹی سوار لڑکی کو روک کر تشدد کرنے والے موٹرسائیکل سوار ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ واقعے کی  سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ، لڑکی کے والد کی مدعیت میں ابتدائی طور پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے سکوٹی پر جانے والی لڑکی کو اوورٹیک کرکے روکا، پھر موٹرسائیکل سے اتر کر اسے پکڑا اور زمین پر پٹخ دیا،لڑکی کے بال کھینچے ، گالم گلوچ کی اور اسے ہراساں کیا، جبکہ موقع پر موجود افراد نے مداخلت کرکے لڑکی کو بچایا۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے لڑکی کا بیگ چھین کر زمین پر دے مارا، جس سے تقریبا 85 ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ ٹوٹ گیا۔تشدد سے لڑکی کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ، چہرے پر بھی زخم آئے ،لوگوں کے جمع ہونے پر ملزم موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا گیا ،پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع چنیوٹ کا رہائشی ہے ، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ملزم کو لاہور پولیس نے رات ہی کو گرفتار کر لیا تھا،ا نہوں نے کہا کہ خواتین اور بچے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ریڈ لائن ہیں، ایسا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...