لاہورسمیت کئی شہروں میں بارش موسم خوشگوار

لاہورسمیت کئی شہروں  میں بارش موسم خوشگوار

لاہور،اسلام آباد،مری ( دنیا نیوز ، نما ئندہ دنیا )لاہور سمیت ملک کے کئی حصوں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا جبکہ گوجرانوالہ ،وزیرآباد اور کھاریاں میں ژالہ باری بھی ہو ئی ۔

 گزشتہ شام اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی بارش جبکہ مری میں گرج چمک کیسا تھ بارش اور ژالہ باری ہو ئی جس سے ملکہ کوہسار اور جڑواں شہروں میں موسم سرد ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو بھی اسلام آباد ، راولپنڈی مری، گلیات اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بار ش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔ مری میں جمعہ کی شام ہونیوالی بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم یکدم سرد ہو گیا جس کے بعد سیاحوں اور مقامی شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...