سپریم کورٹ:قتل کے مجرم کی قبل از وقت رہائی خلاف قانون قرار
پشاور (این این آئی) سپریم کورٹ (اپیلٹ جوریسڈکشن) پشاور نے قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم کی قبل از وقت رہائی اور معافی سے متعلق کیس کا 3 رکنی بینچ کا مختصر حکم نامہ جاری کر دیا ۔۔
جس میں رہائی قانون کے خلاف قرار دے دی گئی۔ عدالت کے مجرم کو دوبارہ حراست میں لینے کے حکم پر پولیس نے جیل منتقل کر دیا۔ حکمنامے میں کہا گیا اپیل کنندہ کو فوری تحویل میں لے کر قانون کے مطابق باقی سزا پوری کرنے کیلئے متعلقہ جیل بھیج دیا جائے ۔ ریکارڈ کے جائزے سے انکشاف ہوا کہ اپیل کنندہ مجرم کو خیبر پختونخوا پریزن رولز 2018 کے تحت معافی دینے کے بعد رہا کیا گیا تھا، معافی اور رہائی پرزن ایکٹ 1894 کے مطابق نہیں دی گئی تھی۔ ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس بات کااعتراف کیا اور تحریری رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی۔ اپیل میرٹ پر باقاعدہ سماعت کیلئے دس دن کے بعد اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر دوبارہ مقرر کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments