لوئر دیر میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5بچے جاں بحق

 لوئر دیر میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5بچے جاں بحق

متعددہسپتالوں میں داخل ،محکمہ صحت کی ٹیمیں الرٹ،ویکسی نیشن شروع وبا پر قابو پانے کیلئے عوام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے میں تعاون کریں، انتظامیہ

لوئر دیر (دنیا نیوز) لوئر دیر کے دودور افتادہ علاقوں غوڑاہ بانڈہ اور خوڑ بانڈہ میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی جس سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے ۔ خسرہ سے متاثرہ متعدد بچے علاج کی غرض سے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔حکام کے مطابق تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر بشارت احمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا ۔حکام نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا ہے ،انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے میں تعاون کریں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...