ایس سی اواجلاس کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے فالواپ اجلاس،ہدایات جاری
اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت فالو اپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔۔
جس میں 2027میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس (ایس سی او سی ایچ ایس) کے مقام اور رہائش کے انتظامات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سربراہی اجلاس کے مجوزہ مقام پر تیاریوں اور پیش رفت کی صورتِ حال کے علاوہ مہمانوں کی رہائش کے لیے دستیاب انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سربراہی اجلاس کے ہمواراور بلاتعطل انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments