مشکل حالات کے بعد بہتری آئے گی
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔
مشکل حالات کے بعد بہتری آئے گی،شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کی پالیسیوں اور حکومت نے دن رات محنت کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے خلیجی جنگ کے باعث حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچا اور عوام کو وہ ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکا جو حکومت دینا چاہتی تھی،وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ہر شعبے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں تاکہ عام آدمی کی زندگی آسان بنائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments