چور، ڈاکو شہر سے لاکھوں کی نقدی ،قیمتی اشیالے اڑے
گارڈن ٹاؤن میں شہری سے 4لاکھ، ہیئر میں پونے 4لاکھ چھین لئے گئے شادباغ ، اچھرہ ، مستی گیٹ ، برکی کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرا ئم رپو رٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گارڈن ٹاؤن میں اسد سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، ہیئر میںصدیق سے 3لاکھ 67ہزار اور موبائل فون، لاری اڈا میں کرامت سے 3لاکھ 27ہزار روپے اور موبائل فون، اکبری منڈی میں عبید اللہ سے 3لاکھ روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان، نولکھا میں اویس سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں صادق سے 20 ہزار روپے ،سندر کے علاقے میں عمران سے 25 ہزار روپے چھن گئے ۔شاد باغ سے بشارت ،اچھرہ سے عرفان، مستی گیٹ سے شہزاد اور برکی سے حسیب کی موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments