ایمرجنسی،گورنر راج ختم ، وزیراعلیٰ کو رہا کریں :انسانی حقوق کمیشن
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج فوری ختم کرنے ، گرفتار وزیراعلیٰ اور دیگر زیرحراست افراد کی رہائی اور صوبائی اسمبلی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد اقبال بٹ نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ سیاسی اتفاق رائے کے بجائے ہنگامی اقدامات کے ذریعے حکومت چلانے ، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر کمیشن کے تحفظات برقرار ہیں، ان اقدامات سے جمہوری آزادیوں، ووٹرز کے حقِ نمائندگی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوری اصولوں کے منافی ہے ، جبکہ دیگر منتخب نمائندوں اور سیاسی کارکنوں، خصوصاً خواتین کارکنوں کی گرفتاریوں سے سیاسی سرگرمیوں کے خلاف وسیع تر کارروائیوں کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments