ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو شاہانہ پروٹوکول،ڈی سی جھنگ کو ہٹا دیا گیا

ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو شاہانہ پروٹوکول،ڈی سی جھنگ کو ہٹا دیا گیا

تھل جیپ ریلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد وزیر اعلیٰ کا ایکشن بابر صاحب دین کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن رپورٹ کرنے کے احکامات

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کو عہدہ سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔تھل جیپ ریلی کے دوران ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو ایکسٹرا پروٹوکول دینا ڈپٹی کمشنر کے تبادلہ کی وجہ بنا۔ ایم پی اے کی تھل جیپ ریلی میں شاہانہ پروٹوکول کی ویڈیو سوشل  میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد وزیر اعلی ٰنے ایکشن لیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بابر صاحب دین کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، تاہم پروٹوکول دینے والے پیرا فورس کے افسر اور اہلکار تاحال عہدوں پر موجود ہیں اور انکے خلاف کارروائی نہ ہو نا سوالیہ نشان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...