پختونخوا کے عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کردی :امیر مقام

پختونخوا کے عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کردی :امیر مقام

13سال سے لوٹ مار ،کرپشن کا خاتمہ ہوگیا ، جلد تبدیلی نظر آئے گی پر اپیگنڈا کرنے والے بشام جلسے میں عوام کا جوش و خروش دیکھ لیں ، خطاب

بشام (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کردی، صوبے میں جلد تبدیلی نظر آئے گی۔خیبر پختونخوا کے علاقے بشام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام  کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے لوٹ مار اور کرپشن کے دور کا خاتمہ ہوگیا ہے ،اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دورِ حکومت کے خاتمے پر صوبے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا اور وہ اس دور سے نجات ملنے پر خوش ہیں۔وفاقی وزیر نے جلسے میں بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج بشام میں عوام کا سمندر امڈ آیا ہے ، یوٹیوب پر پروپیگنڈا کرنے والے آج جلسے میں عوام کا جوش و خروش دیکھ لیں۔ دوسری جانب انہوں نے سابق صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نالائقوں سے جان چھوٹ جانے پر صوبے کے عوام خوش ہیں، جلسے میں 80 فیصد نوجوانوں کی شرکت دیکھ رہا ہوں۔ وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں اب دوبارہ پی ٹی آئی کا نام کوئی نہیں لے گا ان کی سیاست دفن ہوچکی ہے ، صوبے میں مبینہ لوٹ مار کے ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...