ایک لاکھ ای بائیکس سبسڈی پر دینے کا منصوبہ ،درخواستیں طلب
درخواستیں 3نومبر کی صبح 11بجے تک پی پی آر اے کے ای پورٹل پر جمع کرائی جاسکتی ہیں
اسلام آباد (آئی این پی) ملک میں الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے 90 روز میں ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا،الیکٹرک بائیک خریدنے والے شہریوں کو 80 ہزار روپے سبسڈی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ نے الیکٹرک بائیکس کی تیاری اور فراہمی کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے 200 بیچ بنائے جائیں گے ، ہر بیچ میں 500 بائیکس شامل ہوں گی۔کمپنیوں کا انتخاب مسابقتی بولی کے ذریعے کیا جائیگا جبکہ منصوبے میں مقامی صنعت کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی جائے گی،الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے درخواستیں 3 نومبر کی صبح 11 بجے تک پی پی آر اے کے ای پورٹل پر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔درخواست کے ساتھ پانچ ہزار روپے ناقابلِ واپسی فیس جمع کرانا ہوگی،ای ڈی بی کے مطابق پہلے سے اہل قرار دی گئی کمپنیوں کو دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments