لڑکی کو بلیک میل کرنے کا جرم ثابت، مجرم کو 9سال قید کی سزا
کراچی (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے رشتے سے انکار پر لڑکی کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم اویس ضیا کو مجموعی طور پر 9سال قید کی سزا سنادی۔۔۔
عدالت نے ملزم پر ایک لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور متاثرہ لڑکی کو 10لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ رشتے سے انکار کے بعد خاندانی رنجش اور لین دین کے تنازعات کے باعث مقدمہ بنایا گیا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ذاتی تصاویر کو بلیک میلنگ اور دھمکی کا ہتھیار بنانا کسی بھی رضامندی کو ختم کردیتا ہے ، جب ذاتی مواد دباؤ، ہراسانی اور بلیک میلنگ کے لیے استعمال ہو تو یہ پیکا کے تحت جرم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments