عالمی برادری وعدے پورے کرے

عالمی برادری وعدے پورے کرے

کراچی (سٹاف رپور ٹر )پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر کشمیری عوام کی جدوجہد اور حقِ خودارادیت کی یاد دلاتا ہے۔

 اس دن بھارتی افواج نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کرکے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر وار کیا تھا۔ عالمی برادری کشمیریوں کی آواز سنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اقدامات کرے اور کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن، منصفانہ اور پائیدار حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...