آن لائن فراڈ: ہزاروں مشکوک لنکس ، موبائل نمبرز بلاک
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے آن لائن فراڈ، جعلی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے دھوکہ دہی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں مشکوک لنکس، موبائل نمبرز اور ڈیوائسز بلاک کردیں۔
سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 15 ہزار 706 سے زائد مشکوک لنکس کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں سے 15 ہزار 39 یعنی 95.75 فیصد بلاک کردیئے گئے ۔ ان میں ویب سائٹس، ایپس، فیس بک، انسٹاگرام، ایکس اور ٹک ٹاک کے لنکس شامل تھے ۔ دستاویزات کے مطابق ستمبر 2023 سے ستمبر 2026 تک فراڈ میں مبینہ استعمال پر 6 ہزار 818 موبائل نمبرز، 5 ہزار 925 ڈیوائسز اور 174 قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے جبکہ 6 ہزار 818 کیسز ایف آئی اے اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو بھجوائے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments