مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد عدالت نے حماد اظہر کو جیل بھیج دیا
لاہور (کورٹ رپورٹر )انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 50 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر حماد اظہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے جناح ہاؤس حملہ کی مزید تحقیقات کرنی ہیں ۔حماد اظہر کے وکیل نے بتایا کہ ملزم کا 50 روزہ جسمانی ریمانڈ ہوچکا ہے ،ملزم کا اس کیس میں ریمانڈ دیا گیا جس میں وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھا۔عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حماد اظہر کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments