پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، محکمہ داخلہ سندھ کارہا کرنیکا حکم
کراچی (سٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ سندھ نے پاکستان تحریک انصاف کے 60کارکنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی کو ہدایت کی گئی کہ تمام 60 افراد کو رہا کردیا جائے ۔ تحریک انصاف نے کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اور درخواستوں پر سماعت 28 نومبر کو مقرر ہے ، عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ سے جواب بھی طلب کر رکھا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments