دیگر بینچز کی درخواستیں پرنسپل سیٹ پر دائر کرنے پر اعتراضات برقرار

 دیگر بینچز کی درخواستیں پرنسپل سیٹ پر دائر کرنے پر اعتراضات برقرار

کیس مخصوص بینچ میں لگانے کی سفارش کرنے پر چیف جسٹس کا وکیل پر اظہار برہمی لاہور ہائیکورٹ نے درخوست گزاروں کو راولپنڈی بینچ رجوع کرنے کی ہدایت کردی

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے دیگر بینچز کی درخواستیں پرنسپل بینچ میں دائر کرنے کے حوالے سے درخواستوں پر آفس اعتراضات بحال رکھتے ہوئے درخواست گزاروں کو متعلقہ بینچز سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ایک ہی نوعیت کی متعدد اعتراضی درخواستوں کی سماعت کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وکیل کی جانب سے کیس مخصوص بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ ہائیکورٹ رولز کے مطابق آپکی درخواست دوسرے بینچ میں دائر ہونی چاہئے تھی،وکیل صاحب یہ توہین عدالت کررہے ہیں، راولپنڈی بینچ میں 20 ہزار کیسز زیر التواء تھے ،اب 12 ہزار کیسز رہ چکے ہیں، ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر 60 ہزار173درخواستوں کے فیصلے ہوئے ،آپ اعتراضات کا کہتے ہیں، یہ بھی بتائیں کہ آپ درخواستیں کیسے دائر کرتے ہیں۔عدالت نے آفس اعتراضات بحال رکھتے ہوئے درخواست گزاروں کو راولپنڈی بینچ جاکر رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...