بیوروکریٹس کو مفت پاسپورٹ اجرا کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے بیوروکریٹس کو مفت آفیشل پاسپورٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرخارج کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منور اقبال دوگل نے ثناء افضل کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم وزارت داخلہ سے رجوع نہیں کیا ،عدالت نے دفتری اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments