وزیر دفاع خواجہ آصف سے کویتی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات
اسلام آباد (اے پی پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے کویت نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیف الحملان نے ملاقات کی۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات، دفاعی و بحری تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments