بھارتی جیلوں سے رہا 4پاکستانی ماہی گیر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے چار پاکستانی ماہی گیروں کو رینجرز حکام نے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رہائی پانے والے ماہی گیروں میں احمد نواز، عبدالرحمن، وقاص علی اور ارشد شامل ہیں، جو گزشتہ تین سال سے بھارتی جیلوں میں قید تھے ۔ احمد نواز اور عبدالرحمن کا تعلق کورنگی نمبر 4 سے ہے جبکہ وقاص علی ولد مشتاق اور ارشد ولد اکرم اپنے پتے بتانے سے قاصر ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی خصوصی ہدایت پر چاروں ماہی گیروں کو مفت سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments