کمانڈر کویت نیول فورس کی امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات، پیشہ ورانہ امور پرگفتگو

کمانڈر کویت نیول فورس کی  امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف  سے ملاقات، پیشہ ورانہ امور پرگفتگو

اسلام آباد (اے پی پی)کمانڈر کویت نیول فورس میجر جنرل سیف عبدالہادی الحملان نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

 اس دوران باہمی پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی ماحول اور دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پائیدار روابط کی اہمیت پر زور دیا اور پیشہ ورانہ تربیت، استعداد کار میں اضافے اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دیرینہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...